مشکوک ایکشن پرسوہاگ غازی اور پراسپر اتسیا کو بھی بولنگ سے روک دیاگیا

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران سوہاگ کا ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کی گئی تھی۔


Sports Desk October 09, 2014
آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کوغیرقانونی ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔ فوٹو؛فائل

بنگلہ دیشی آف اسپنر سوہاگ غازی اور زمبابوین بولر پراسپراتسیا کو بھی انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے روک دیا گیا۔

آئی سی سی نے ان دونوں کو غیرقانونی ایکشن کی وجہ سے معطل کردیا ہے۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران سوہاگ کا ایکشن مشکوک ہونے کی رپورٹ کی گئی تھی۔ بنگلہ دیش بورڈ کی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے سوہاگ غازی کو معطل کردیا ہے، ان کی کہنی کا خم 15 ڈگری کی حد سے متجاوز ہے، ابھی تک کونسل کی جانب سے غازی کے بارے میں اگلے مرحلے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیاہے۔

یاد رہے کہ 22 اگست کو سینٹ جارج میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں غازی کے بارے میں رپورٹ ہوئی تھی اگرچہ انھوں نے اگلا میچ بھی کھیلا تھا تاہم اس کے بعد بورڈ نے انھیں ٹیسٹ سیریز سے قبل ہی واپس بلالیا تھا۔ سوہاگ غازی ویسٹ انڈیز سے واپسی پر اپنے کلیئر ہونے کے بارے میں کافی پراعتماد ہیں ۔ دوسری جانب اسی جرم میں اتسیا کو بھی بولنگ سے روک دیا گیا ہے دونوں کو اب اپنے ایکشن کو قانونی حد کے اندر لاکر آئی سی سی سے ایک اور تجزیے کیلیے پیش ہونا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں