جائلز کلارک میری واپسی میں بڑی رکاوٹ ہیں پیٹرسن

سابق بیٹسمین کے پاگل پن نے انگلش کرکٹ کو دنیا بھر میں رسوا کردیا، اسٹروس


Sports Desk October 10, 2014
لندن: سابق انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن اپنی کتاب ’’کے پی‘‘ کی رونمائی کررہے ہیں، انھوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ فوٹو : گیٹی امیجز

انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے ای سی بی کے چیئرمین جائلز کلارک کو اپنی واپسی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وہ عہدے سے ہٹ جائیں تو میں ایک بار پھر انگلش ٹیم کی نمائندگی کرپاؤں گا، وقت کبھی بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب سابق کپتان اینڈریو اسٹروس کا کہنا ہے کہ پیٹرسن کے پاگل پن نے انگلش کرکٹ کو رسوا کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیون پیٹرسن نے گذشتہ روز اپنی آٹو بائیوگرافی 'کے پی' کی رونمائی کی، اس موقع پر انھوں نے اپنے انگلش سیٹ اپ سے باہر ہونے کا ذمہ دار انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جائلز کلارک کو قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے عہدے سے الگ ہوجاتے ہیں تومیں ایک بار پھر انگلش ٹیم میں واپس آسکتا ہوں، وقت کبھی بھی تبدیل ہوسکتا ہے اس لیے میں دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ دوسری جانب سابق کپتان اسٹروس نے پیٹرسن کے دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاگل پن کا شکار ہوچکے اور اسی جنون میں انگلینڈ کی کرکٹ کو دنیا بھر میں رسوا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں