آل راؤنڈر محمد حفیظ فٹ ہوگئے

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا


Sports Reporter October 16, 2014
پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

PESHAWAR: آل راؤنڈر محمد حفیظ پوری طرح فٹ ہو گئے ہیں۔

پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی جانب سے فٹ قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بیٹنگ پریکٹس کا آغاز کردیا، گذشتہ روزمحمد حفیظ نے قذافی اسٹیڈیم میں نیٹ پر پریکٹس کی اور سعید اجمل کے ساتھ ساتھ مقامی بولرز کی بولنگ کاسامنا کیا، قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور نیشنل کرکٹ اکیڈ می کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے محمد حفیظ کی فٹنس کا جائزہ لیا۔