بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ پاکستانی ٹیم کا اعلان ذیشان عباسی کپتان برقرار

17 رکنی گرین اسکواڈ میں عامر اشفاق، محمد اکرم، جمیل اور مسعود جان بھی شامل


Sports Desk October 16, 2014
17 رکنی گرین اسکواڈ میں عامر اشفاق، محمد اکرم، جمیل اور مسعود جان بھی شامل۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے17 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، قیادت کے فرائض ذیشان عباسی سرانجام دیں گے، 26 نومبر سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے میگا ایونٹ کی حتمی تیاریوں کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ 10 نومبر سے لاہور میں لگے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ کے لیے قومی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان کردیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق ورلڈ کپ کیلیے17 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ملک کی نمائندگی کریں گے۔

اعلان کردہ کھلاڑیوں میں بی ون کیٹیگری میں ظفر اقبال' ساجد نواز' ادریس سلیم' محمد ایاز' عامر اشتیاق اور توفیق بٹ کو چنا گیا ہے' بی ٹو کیٹیگری میں ذیشان عباسی (کپتان)' انیس جاوید' ہارون خان' نثار علی' بدر منیر' محمد افضل اور مسعود جان جبکہ بی تھری کیٹیگری میں محمد اکرم' محمد جمیل' طارق سمیل اور اسراراللہ احسن شامل ہیں اسی طرح آفیشلز میں نفیس احمد کوچ' سلمان بخاری منیجر' طارق محمود بٹ اسسٹنٹ کوچ اور مسعود جان کھلاڑی کے ساتھ ساتھ ٹرینر کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

دریں اثنا پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کپ کے لیے قومی کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور ورلڈ کپ میں تمام ممالک کے درمیان اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور وہ ورلڈ کپ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹائٹل اپنے نام کر لیں گے۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری کیلیے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ ماہ 10نومبر سے لاہور میں لگایا جائے گا اور کوچز کھلاڑیوں کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں