زرداری نے متحدہ کومنانے کیلیے رحمن ملک کوٹاسک سونپ دیا

پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جلد معاملات طے پا جائیں گے، رحمان ملک


Staff Reporter October 21, 2014
سینیٹر عبدالرحمن ملک جلد ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے، فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ایم کیو ایم سے بات چیت کا اختیارسینیٹر عبدالرحمن ملک کودے دیا ہے ۔

سینیٹر عبدالرحمن ملک نے پیر کو بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کی سندھ حکومت سے علیحدگی پر غور کیا گیا ۔امکان ہے کہ سینیٹر عبدالرحمن ملک جلد ایم کیو ایم کی قیادت سے رابطہ کریں گے اور دونوں جماعتوں کے درمیان معاملات کو حل کرنے کوشش کی جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رحمن ملک اس سلسلے میں گورنرسندھ سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کے لیے لندن بھی جاسکتے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان جلد معاملات طے پا جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں