عمران بدتمیزی کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں شرجیل میمن

سندھ میں رہنے والے پرانے اور نئے سندھیوں میں بھائی چارگی ہے اور آپس میں کوئی نفرت نہیں، وزیر اطلاعت سندھ


Staff Reporter October 28, 2014
ملک میں بلاول بھٹو کے علاوہ کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے، جو طالبان کو دہشت گرد کہہ سکے۔ شرجیل میمن فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ میں رہنے والے پرانے اور نئے سندھیوں میں بھائی چارگی ہے اور آپس میں کوئی نفرت نہیں ہے۔

سیاسی پوائنٹ اسکورننگ اور آپس میں لڑوانے کی باتیں مناسب نہیں ہے، تلخ کلامی کسی بھی سیاست میں نہیں ہونی چاہیے، شیخ رشید احمد کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور وہ سیاسی یتیم ہیں، بلاول بھٹو زرداری واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنھوں نے کشمیرکاز پر آواز بلند کی ہے اور نہ صرف بھارتی سرکار کو للکارا ہے بلکہ اس معاملہ پر کھل کر بات کی ہے۔ جن پاکستانی لیڈروں کے ایما پرگذشتہ روز کشمیر یکجہتی ریلی میں انتشار پھیلانے کی سازش کی گئی، وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت کا کام کشیدگی کو کم سے کم کرنا ہے، انھوں نے کہا کہ ملک بہت سارے چیلنجز اور مسائل سے دوچار ہے اور وہ اس طرح کی کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، جمہوریت میں نفرت کی باتیں کرنا مناسب نہیں ہے، ہم سب کو بھائی چارگی کے ساتھرہنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں جو قانون سازی کی جارہی ہے اس میں بلدیاتی اداروں سمیت دیگر اداروںکو خودمختار بنا کر آنے والے بلدیاتی انتخابات کی نتیجہ میں آنے والوں کو تمام سہولیات عوام کو نچلی سطح تک پہنچانے اور انصاف اورسہولیات اس کی دہلیز تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔

شیخ رشید کی پیپلز پارٹی کی قیادت کے حوالے سے بیان کے سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شیخ رشیدکی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، وہ سیاسی یتیم ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جس بدتمیزی کی سیاست کی روایت اس ملک میں ڈالی ہے، انھوں نے کہا کہ اس ملک میں بلاول بھٹو کے علاوہ کوئی ایک ایسا لیڈر نہیں ہے، جو طالبان کو دہشت گرد کہہ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں