میٹر ریڈنگ کا امیج پر چھاپنے ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

سروے کے بعد زائد بلوں کی واپسی 3 اقساط میں کی جائے گی، موجودہ جنریشن سسٹم میں بجلی کے نرخ کم نہیں کر سکتے


Numainda Express November 02, 2014
عمران جب تک بل جمع نہیں کراتے بجلی بحال نہیں ہوگی، تمام نادہندگان کے کنکشن کاٹے جائیں گے، عابد شیر علی ۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہاہے کہ سردیوں میں صنعتوں کیلیے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کریں گے جبکہ گھریلو صارفین کیلیے 6 تا8 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری رہے گی، حکومت نے بجلی کے بلوں کی معلومات کیلیے ایس ایم ایس سروس شروع کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

صارفین کوزائدبلوںکی واپسی 3 اقساط میں کی جائیگی، عمران خان کے ذمیایک لاکھ 48ہزارروپے بجلی کے واجبات ہیں، جب تک بل جمع نہیں کرائینگے بجلی بحال نہیں ہو گی،دفاعی اداروں کے علاوہ تمام نادہند اداروں کی بجلی منقطع کی جائیگی۔ یہاں پریس کانفرنس میں انھوں نے کہاکہ صارفین کو بجلی کے صرف شدہ یونٹس اور بلوں سے متعلق معلومات کیلیے ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔ خصوصی ڈیوائس کے ذریعے میٹر ریڈنگ کی تصاویر بھی بل پرچھاپی جائیں گی، اس کے لیے معاہدہ کرلیاگیا۔ حکومت کی کوشش ہے کہ جلد سے جلدملک سے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا جائے تاہم صارفین پر مہنگی بجلی کابوجھ نہیں ڈالنا چاہتے۔ موجودہ جنریشن سسٹم میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہیں کرسکتے۔

زائدبلوں کی آڈٹ رپورٹ کیلیے ہرتقسیم کار کمپنی (ڈسکو)سے 4یونین کونسلوں کو لیا جائے گا اور ان یونین کونسلوں کے ہر گھر کے بل اور میٹرریڈنگ کو میچ کیاجائے گا۔ ایک ہفتے میں یونین کونسلز کی رپورٹ جمع کرائی جائیں گی اس عمل سے دودھ کا دودھ اورپانی کاپانی ہو جائے گاجبکہ حتمی رپورٹ کی روشنی میں غلطی کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ عابد شیر نے کہاکہ اگر کنٹینر والوں کاکنکشن نہیں چھوڑا تو کسی اور ڈیفالٹر کو بھی نہیں چھوڑیں گے، بلاتخصیص کارروائی ہو گی۔ بلوچستان حکومت 70ارب روپے کی نادہند ہے، سندھ حکومت کے ذمے 56ارب روپے اورآزادکشمیرحکومت کے ذمے 37 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ مختلف عدالتوں میں مقدمات کے باعث52ارب روپے کی ادائیگیوں کی وصولی میں تاخیرہو رہی ہے۔ پاور منصوبوں کوگیس پرمنتقل کرکے نیپرا کی منظوری کے بعد 1500 سے 2ہزارمیگاواٹ سستی بجلی پیداکی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں