پیار سے بلورانی کہا مگرپی پی والے برا مان گئے شیخ رشید

نوازشریف سے پرویزرشید پوچھیں کہ دہشت گرد کون ہیں ورنہ میں بھانڈا پھوڑ دوں گا،شیخ رشید


Numainda Express November 19, 2014
نوازشریف سے پرویزرشید پوچھیں کہ دہشت گرد کون ہیں ورنہ میں بھانڈا پھوڑ دوں گا،شیخ رشید۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ میں نے پیپلزپارٹی کی حمایت میں اورپیار سے بلورانی کالفظ استعمال کیامگر پی پی والے برامان گئے۔

پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے پرویزرشید پوچھیں کہ دہشت گرد کون ہیں ورنہ میں بھانڈا پھوڑ دوں گا، 4 دفعہ وزیراطلاعات رہاہوں، مجھے نہیں پتہ کہ پی ٹی وی کاسوئچ کہاں سے آف ہوتا ہے، جن لوگوں کو پتہ ہے کہ سوئچ کہاں سے آف ہوتا ہے ان لوگوں کی گرفتاری لازمی ہے اور اگر 30 نومبر کوحکومت کی جانب سے اگر طاقت کامظاہرہ کیاگیا تواس کابھرپور جواب دیں گے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی بتائیں قطرسے کس قیمت پرایل این جی آرہی ہے، حکمران پولیوختم نہیں کرسکے، لوڈشیڈنگ کیاختم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ملک نہیں اس نظام کوآگ لگانے کی بات کی تھی جس سے غریب کوفائدہ نہیں مل رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں