وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے پیشہ وارانہ اموراورخطے کی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔


ویب ڈیسک November 24, 2014
لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

وزیراعظم نواز شریف سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سیکیورٹی کی داخلی سمیت سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ادارے کی پیشہ وارانہ امور اور خطے کی سلامتی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ امریکا پر بھی بات کی گئی۔

مقبول خبریں