تحریک انصاف آج اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

جلسہ گاہ میں ڈی چوک کے ساتھ 80 میٹرچوڑے اورڈیڑھ کلومیٹر لمبی جلسہ گاہ میں دو بڑے اسٹیج بنائے گئے ہیں.


ویب ڈیسک November 30, 2014
پولیس اور انتظامیہ کی سیکیورٹی کے علاوہ تحریک انصاف کے رضاکاروں میں سے500 افراد کو تیار کیا گیا ہے جوخصوصی کارڈ کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ فوٹو؛فائل

تحریک انصاف آج وفاقی دارالحکومت میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی جب کہ اس حوالے سے پنڈال میں50 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں اور روشنی کیلئے 200 بڑی لائٹس کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میں ڈی چوک کے ساتھ 80 میٹر چوڑے اور ڈیڑھ کلومیٹر لمبی جلسہ گاہ میں دو بڑے اسٹیج بنائے گئے ہیں، 18فٹ اونچا اسٹیج مرکزی قائدین جبکہ دوسرے اسٹیج پر مقامی قیادت براجمان ہوگی۔ پولیس اور انتظامیہ کی سیکیورٹی کے علاوہ تحریک انصاف کے رضاکاروں میں سے500 افراد کو تیار کیا گیا ہے جوخصوصی کارڈ کے ساتھ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

این این آئی کے مطابق تحریک انصاف پی پی 149کے کارکنوں کا 17بسوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوگیا، پولیس کی طرف سے ممکنہ کارروائی کے باعث 7یونین کونسلوں سے 17بسوں کو الگ الگ اسلام آباد کیلئے روانہ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز ہی جلسے میں لوگوں کی آمد شروع ہوگئی تھی۔