نامناسب لباس پہننے پر بھارتی اداکارہ کو نوجوان نے تھپڑ دے مارا

ویب ڈیسک  پير 1 دسمبر 2014
تھپڑ مارنے والے نوجوان عقیل ملک کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو؛ فائل

تھپڑ مارنے والے نوجوان عقیل ملک کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: بھارت میں نامباسب لباس پہننے پر ایک نوجوان نے اداکارہ اور رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے ساتویں ایڈیشن کی فاتح گوہر خان کو منہ پر تھپڑ دے مارا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوہر خان ممبئی میں ایک شو کے فائنل میں شریک تھیں کہ ایک نوجوان لڑکا سیکیورٹی کا حصار توڑتا ہوا آگے بڑھ آیا اور اداکارہ کے چہرے پر روز دار  تھپڑ دے مارا۔ نوجوان کی جانب سے اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا عمل اتنا اچانک تھا کہ ہال میں موجود تمام لوگ حیران ہو گئے اور گوہر خان زاو قطار رونے لگیں۔ اداکارہ کو تھپڑ مارنے والے نوجوان عقیل ملک کو  سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر حراست میں لے کر  تفتیش کے لئے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا۔

گوہر خان کو تھپڑ مارنے والے نوجوان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان خاتون ہونے کے ناطے گوہر خان کو اتنا نامناسب لباس نہیں پہننا چاہیئے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔