- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
عام انتخابات سے متعلق عمران خان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے عمران خان کے ایک ہونے کا اعلان خوش آئند ہے اور ان کے اس اقدام سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم جنگ لڑے گی اور جیتے گی، عمران خان سے کہتا ہوں کہ وہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق اسمبلی میں تشریف لائیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کریں جب کہ انتخابات کے متعلق عمران خان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں عمران خان نے بھی شرکت کی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک پردھرنے کے شرکا سے خطاب کے دوران دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت ایک ہونے کی ضرورت ہے اور اگر ہمیں دہشت گردوں کو شکست دینا ہے تو پھر ان لوگوں کے خلاف مل کر لڑنا ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔