کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس میں ملا فضل اللہ سمیت 9 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے حتمی چالان پیش کرتے ہوئے نامزد ملزمان وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی جسے قبول کرلیا گیا


ویب ڈیسک December 20, 2014
ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت میں پیش کیا جائے، عدالتی حکم فوٹو: اے ایف پی/ فائل

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت 9 نامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی جس میں پولیس نے ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد سمیت 9 نامزد ملزمان کے خلاف حتمی چالان پیش کیا جس میں انہیں دفعہ 512 کے تحت مفرور قرار دیتے ہوئے عدالت سے وارنٹ گرفتاری کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کرلیا اور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر 8 جون کی شب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے اور حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

مقبول خبریں