سعید اجمل پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے

سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے


Sports Reporter February 15, 2015
سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: آئی سی سی کی جانب سے بولنگ ایکشن درست تسلیم کیے جانے کے بعد آف اسپنر پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔

با وثوق ذرائع کے مطابق سعید اجمل پی سی بی کے تحت9مارچ سے شروع ہونے والے ایونٹ میں نئے ایکشن کے ساتھ کراچی کے مقامی کلب کینڈی لینڈ کی نمائندگی کریں گے، آئی سی سی سے کلیئر ہونے کے بعد سعید اجمل نے گذشتہ دنوں لاہور میں این سی اے کے تحت ایل سی اے گرائونڈ پر پریکٹس میچ میں بھی شرکت کی تھی۔