گجرات میں ریسکیو ٹیم نے 15 فٹ لمبا سانپ پکڑ لیا

سانپ 15 فٹ لمبا اور اسکا وزن ایک من سے زائد ہے۔


ویب ڈیسک October 06, 2012
سانپ 15 فٹ لمبا اور اسکا وزن ایک من سے زائد ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: ریسکیو ٹیم 1122 نے گجرات میں بولا پل کے قریب 15 فٹ لمبا اور ایک من سے زیادہ وزنی سانپ پکڑ لیا۔

ریسکیو ٹیم کو اطلاع ملی کہ بولا پل کے قریب شہریوں نے ایک بہت بڑا سانپ دیکھا ہے، ریسکیو ٹیم موقع نے موقع پر پہنچ کر سانپ کو پکڑ لیا اور اسے باحفاظت اپنے دفتر لے آئی جبکہ سانپ 15 فٹ لمبا اور اسکا وزن ایک من سے زائد ہے، شہریوں کی بڑی تعداد سانپ دیکھنےکیلئے ریسکیو 1122 کے دفتر باہر جمع ہوگئی۔

لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر چوہدری شفقت کے مطابق گجرات سے پکڑے جانے والے سانپ کا فیصلہ محکمہ وائلڈ لائف کرے گا کہ سانپ کو چڑیا گھر میں رکھا جائے یا واپس اس کے علاقے میں چھوڑ دیا جائے۔