میانمار میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مارچ 2015
لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فوٹو: فائل

لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ فوٹو: فائل

میانمار: میانمار میں خراب موسم کے باعث سمندر میں کشتی الٹنے سے 20 افراد ہلاک جب کہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی ریاست رکھائن میں مسافر کشتی خراب موسم کے باعث گہرے سمندر میں الٹ گئی، حادثے کے وقت 200 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی شروع کردی گئی، جس کے نتیجے میں 167 افراد کو بچا لیا گیا، امدادی کارکنوں نے سمندر سے 20 لاشیں نکال لی ہیں جب کہ لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے تاہم اس میں سوار مسافروں کا کوئی باقاعدہ ریکارڈ نہیں جس کی وجہ سے لاپتہ افراد کی صحیح تعداد کے بارے میں کوئی بات حتمی طور پر نہیں کی جاسکتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔