شردھا اور ادتیہ کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگیں

شردھا اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ادتیہ رائے کپور سے ملنے کشمیر جاپہنچیں جہاں وہ ’’فتور‘‘کی عکسبندی کرارہے تھے۔


ویب ڈیسک March 19, 2015
شردھا کپور اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ادتیہ کپور سے ملنے کشمیر جاپہنچیں ۔فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی کامیاب فلم ''عاشقی 2'' سے شہرت پانے والے شردھا کپور اور ادتیہ رائے کپور ایک بار پھر ساتھ نظر آنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ عرصے قبل تک ''عاشقی2'' کی عکس بندی کے دوران شردھا کپور اور ادیتیہ رائے کپور کے درمیان ہونے والی دوستی کے چرچے بڑھ گئی تھی تاہم فلمی مصروفیات کے باعث اس قربت میں سرد مہری آگئی تھی لیکن اب دونوں ستاروں کے درمیان برف اب پگھلنے لگی ہے، یہی وجہ ہے کہ شردھا کپور اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر ادتیہ رائے کپور سے ملنے کشمیر جاپہنچیں جہاں وہ اپنی فلم ''فتور''کی عکسبندی کرارہے تھے۔

بھارتی اخبار کا کہنا ہے کہ دونوں ستاروں نے کشمیر کی وادیوں میں بہت سارا وقت ایک ساتھ گزارا، جس کے بعد شردھا کپور ایک مرتبہ پھر ممبئی روانہ ہوگئیں۔