بھارتی اداکارہ راکھی ساونت  بھی ویرات کوہلی پرمرمٹیں

ویب ڈیسک  پير 23 مارچ 2015
راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے برملا اپنی محبت کا اظہار کیا، فوٹو:فائل

راکھی ساونت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے برملا اپنی محبت کا اظہار کیا، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری سے شہرت رکھنے والی اداکارہ راکھی ساونت بھی کرکٹر ویرات کوہلی کو اپنا دل دے بیٹھی ہیں۔

کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے تعلقات کو لے کر جہاں بھارت میں شور مچا ہوا ہے وہیں ایک اور بالی ووڈ حسینہ راکھی ساونت  بھی ویرات کوہلی کو اپنا دل دے بیٹھی ہیں، میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے اپنی محبت کا برملا اظہار کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں ویرات کوہلی نہ صرف بے حد پسند ہیں بلکہ ان سے بے پناہ پیا ر ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ راکھی ساونت کے اظہار محبت کا ویرات کوہلی خود ہی جواب دیتے ہیں یا پھر انوشکا شرما راکھی ساونت کو اپنی محبت پر ڈور ڈالنے کے بعد انہیں آڑے ہاتھوں لیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹوئٹ کے ذریعے انوشکا شرما سےاظہار محبت کیا تھا جس کے جواب میں انوشکا شرما نے محتاط سا جواب دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔