10کروڑ انعام کے لیے آئی جی سندھ وزیراعظم کوخط لکھیں گے

سانحہ صفوراکے دہشت گردوں کوپکڑنے والی ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوگی، مجوزہ متن


Staff Reporter May 22, 2015
آئی جی سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کوبھیجا جانے والامکتوب تیارکر لیاگیا ہے، ذرائع ۔ فوٹو: آن لائن

آئی جی سندھ نے سانحہ صفورامیں سندھ پولیس کی اعلیٰ کارکردگی پر وزیراعظم کوایک مکتوب بھیجنے کا فیصلہ کیاہے ۔

خط میں ان سے درخواست کی جائے گی کہ سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں کوگرفتار کر نے والی پولیس پارٹی کے لیے 10کروڑ روپے بطورانعام اعلان کیاجائے تاکہ پولیس افسران واہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سانحہ صفورامیں ملوث دہشتگردوں اوران کے ماسٹرمائنڈز کوکامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کرنے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی جانب سے پولیس پارٹی کیلیے 5کروڑ روپے بطور انعام دینے کے اعلان کے بعدسندھ پولیس کے سر براہ غلام حیدر جمالی نے وزیراعظم نوازشریف کوایک مکتوب بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے وزیر اعظم کوبھیجا جانے والامکتوب تیارکر لیاگیا ہے اورآئی جی سندھ کے دستخط کے بعدمکتوب کومحکمہ داخلہ سندھ ارسال کیاجائے جس کے بعدمذکورہ مکتوب متعلقہ محکمے اوروزارتوں سے ہوتاہوا وزیراعظم کوارسال کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں