پاکستان سپر لیگ قطر کے بجائے یو اے ای میں کرانے کا امکاناعلان کل متوقع

پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اورسی او او سبحان احمد بات چیت کیلیے چند روز سے یو اے ای میں تھے


Sports Reporter September 19, 2015
پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اورسی او او سبحان احمد بات چیت کیلیے چند روز سے یو اے ای میں تھے فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ قطر کے بجائے یو اے ای میں کرانے کا امکان ہے۔

قبل ازیں سابق اسٹارز کی ماسٹرز لیگ فروری میں شیڈول ہونے کی وجہ سے دبئی،ابوظبی اور شارجہ کے اسٹیڈیمز کی دستیابی میں مشکلات پیش آرہی تھیں، ذرائع کے مطابق ویٹرنز کرکٹرز ٹورنامنٹ کے منتظمین مقابلے فروری سے پہلے کرانے پر تیار ہوگئے ہیں۔

پی سی بی کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اورسی او او سبحان احمد بات چیت کیلیے چند روز سے یو اے ای میں موجود تھے،ان کے مقامی بورڈ سے معاملات طے پاگئے ہیں، وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے باقاعدہ اعلان اتوارکو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کی لانچنگ تقریب میں متوقع ہے۔