کپتان ثنا میر ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور نہ کرسکیں

پاکستانی کپتان نے اب تک 77 میچز میں 982 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 52 رنز ہے،


Sports Reporter October 05, 2015
اگلے میچ میں ہدف کو عبور کرنے کی کوشش کروں گی، ثنا میر فوٹو: فائل

KARACHI: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنامیر ون ڈے انٹر نیشنل میچز میں ایک ہزار رنز کاسنگ میل عبور نہ کرسکیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ون ڈے انٹر نیشنل میچ سے قبل انھیں اپنے ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 18رنز درکار تھے تاہم وہ 6 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئیں، 30 سالہ پاکستانی کپتان نے اب تک 77 میچز میں 982 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ ان کا بہترین اسکور 52 رنز ہے، دریں اثنا ثنامیر نے کہا کہ وہ اگلے میچ میں اس ہدف کو عبور کرنے کی کوشش کریں گی۔

پاکستان کی جانب سے 3 خواتین کرکٹرز بسمہٰ معروف، جویریہ خان اور نین عابدی ون ڈے انٹر نیشنل میچزمیں ایک ہزار رنز بنا چکی ہیں،