کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد

درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جو دلائل دیئے ہیں ان کا درخواست میں ذکر نہیں، عدالت


ویب ڈیسک October 28, 2015
ایم کیو ایم رہنما سردار احمد نے منظور کالونی کی 2 یونین کونسلز کی حد بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے منظور کالونی کی 2 یونین کونسلوں میں حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی حلقہ بندیوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار نے جو دلائل دیئے ہیں ان کا درخواست میں ذکر نہیں۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما سید سردار احمد نے منظور کالونی کی 2 یونین کونسلز کی حد بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔

مقبول خبریں