پاکستان میں زیکاوائرس کاکوئی کیس رجسٹرہوااورنہ ہی پھیلنےکاخطرہ ہے وزیرمملکت برائے صحت

زیکا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، سائرہ افضل تارڑ


ویب ڈیسک February 12, 2016
ریکا وائرس کی روک تھام کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے، سائرہ افضل تارڑ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ ذیکا وائرس کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے، ملک میں ریکا وائرس کا ایک بھی کیس رجسٹرڈ ہوا اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔

وزارت صحت اسلام آباد میں زیکاوائرس سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں صوبائی محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں سمیت طبی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ زیکا وائرس کی روک تھام اور صحت کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مربوط اور ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں، ہماری تمام تر توجہ زیکا وائرس کی صورتحال پر مرکوز ہے۔ ڈینگی اور زیکا وائرس ایک ہی قسم کے مچھر سے پھیلتا ہے لیکن تاحال پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہوا اور نہ ہی ملک میں اس کے پھیلاؤ کا کوئی خطرہ ہے۔