تورغر میں تخریب کاری کی کوشش ناکام کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

دہشت گردوں کے قبضے سے 6 کلو بارودی مواد ، 3 ڈیٹونیٹر ، ایک دستی بم اور 4 سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک February 16, 2016
گرفتار تینوں دھشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،سی ٹی ڈی۔ فوٹو: فائل

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بونیر کے قریب ضلع تورغر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ان سے بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور دستی بم سے بھرا بیگ برآمد کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ بیگ سے 6 کلو بارودی مواد ، 3 ڈیٹونیٹر ، ایک دستی بم اور 4 سیفٹی فیوز برآمد ہوئے ہیں، یہ سامان تورغر سے دوسرے مقام پر منتقل کیا جارہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔