کراچی حکومت پبلک ٹرانسپورٹرز کے سامنے بے بس مسافر زائد کرائے دینے پر مجبور

حکومت ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کےاعلان پر عمل کا پابند کرے اور خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے, شہری.


ویب ڈیسک November 11, 2012
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹر کرایوں میں کمی کرنے پر تیار نہیں اور عوام زائد کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ فوٹو: فائل

سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بھی کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹر کرایوں میں کمی کرنے پر تیار نہیں اور عوام زائد کرائے ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

سسپریم کورٹ کے حکم کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو گرام کمی کے بعد ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کیا گیا لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی ٹرانسپورٹرز نئے کرائے ناموں پر عمل درآمد شروع نہیں کیا اور شہری زائد کرائے اد اکرنے پر مجبور ہیں ۔
بس ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹر کی جانب سے بسوں اور اڈوں کو کرائے کی نئی آفہرستیں فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث وہ زائد کرایہ لینے پر مجبور ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں کمی کےاعلان پر عمل کا پابند کرے اور خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے۔

مقبول خبریں