سنجے دت سلمان خان کواپنی زندگی پربننے والی فلم کا حصہ بنانے کے خواہاں

فلم کا اسکرپٹ تاحال نہیں معلوم لیکن امید ہے کہ فلم اچھی ہوگی، اداکار


ویب ڈیسک April 12, 2016
فلم "منا بھائی" تھری پربھی اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد شروع کردیا جائے گا، اداکار:فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کے منا بھائی سنجے دت کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے گہرے دوست سلمان خان کو اس کا حصہ بنانے کے خواہشمند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت ہدایت کارراج کمار ہیرانی کے ساتھ اپنی زندگی پرمبنی فلم میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم میں اپنے گہرے دوست سلمان خان کی بھی مہمان کے طورپرانٹری کے خواہشمند ہیں جس سے انہیں بہت خوشی ہوگی جب کہ اداکار کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکاررنبیر کپوران کا کردار ادا کریں گے۔

سنجے دت کا کہنا تھا کہ راج کماراوروہ مل کران کی زندگی پر مبنی فلم پرکام کررہے ہیں، مجھے فلم کا اسکرپٹ نہیں معلوم لیکن مجھے امید ہے کہ فلم بہت اچھی ہوگی۔ فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی اور ابھیجیت جوشی نے لکھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم "منا بھائی" تھری پر بھی اس فلم کے مکمل ہونے کے بعد کام شروع کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں