حیدرآباد ٹھیکیدار کے گھر میں 15لاکھ کی ڈکیتی

سٹیزن کالونی میں 3 مسلح افراد نے اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔


Numainda Express November 20, 2012
حیدرآباد: ڈکیتی کی واردات کے بعد پولیس اہلکار گھر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ فوٹو: عدیل احمد / ایکسپریس

قاسم آباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں گل اوڈھ نامی ٹھیکیدار کے گھر میں 3 ملزمان داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 15 لاکھ روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ۔ واضح رہے کہ محرم الحرام کے باعث حیدرآباد میں جگہ جگہ پولیس کی موجودگی کے باوجود لوٹ مار کی وارداتیں معمول کے مطابق جاری ہیں۔