حکمرانوں نے سیہون جیسی معتبر جگہ کو بھی نہیں چھوڑا

وزیر خزانہ سندھ ضلع کے افسران کی ملی بھگت سے اہم سرکاری املاک فروخت کر رہے ہیں،سیہون شریف بچائو کمیٹی کا الزام


Numainda Express November 21, 2012
سیہون شریف میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت کے خلاف احتجاج ۔ فوٹو فائل

LONDON: سیہون شریف بچائو کمیٹی کے رہنما روشن برڑو نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے سیہون شریف کی اہم سرکاری املاک افسران کے ساتھ مل کر فروخت کر دی ہیں۔

حیدرآباد پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے سیہون شریف جیسی معتبر جگہ جس کا عوام بہت احترام کرتے ہیں کو بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیر خزانہ سندھ ضلع کے افسران کی ملی بھگت سے اہم سرکاری املاک فروخت کر رہے ہیں، جس کے خلاف عوام گزشتہ ایک ماہ سے سراپا احتجاج ہیں اور گزشتہ روز سیہون میں مکمل ہڑتال بھی کی گئی لیکن اعلیٰ حکام نے چپ سادھ رکھی ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ سرکاری املاک بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔