سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایم کیوایم کی واضح اکثریت

کراچی میں پیپلز پارٹی 39 نشستوں کے ساتھ دوسرے جب کہ مسلم لیگ (ن) 27 نشستیں لینے میں کامیاب رہی


ویب ڈیسک June 08, 2016
تحریک انصاف کی کراچی میں بلدیاتی نمائندگی 3 اور جماعتِ اسلامی کی 2 فیصد رہ گئی ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایم کیوایم کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایم کیوایم نے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے، بلدیہ عظمی کراچی میں ایم کیو ایم نے مزید 67 نشستیں حاصل کرلیں جس کے بعد ایم کیوایم کی نشستوں کی تعداد 204 ہوگئی، پیپلز پارٹی 39 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر ، ن لیگ 27 نشستیں لینے میں کامیاب ہوئی ہے جب کہ تحریک انصاف 3 اور جماعتِ اسلامی 2 نشستیں اپنے نام کرسکی۔

ایم کیوایم پہلے ہی وسیم اختر کو کراچی کے میئر کے عہدے کے لیے نامزد کرچکی ہے جن کی کامیابی یقینی ہے تاہم پیپلز پارٹی نے وسیم اختر کے مقابلے میں کرم اللہ وقاصی کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بلوچ خان گبول کے ایم سی میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوارہوں گے۔