ملتانماتمی جلوس کےموقع پر8 مشکوک افراد گرفتار

پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مشکوک افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے


ویب ڈیسک November 24, 2012
پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مشکوک افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے فوٹو: فائل

جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے ماتمی جلوس کےموقع پر ممتاز آباد اور کینٹ سے آٹھ مشکوک افراد گرفتار کر لئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے ممتازآباد میں نویں محرم الحرام کے جلوس کے قریب اور کینٹ کے علاقے سے 8 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے مشکوک افراد کا تعلق وزیرستان سے ہے جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں