سندھ میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہے قائم علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور میں مانیٹرنگ کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔


ویب ڈیسک July 07, 2016
وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور میں مانیٹرنگ کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہےکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے خیرپور میں مانیٹرنگ کے منصوبے کا افتتاح کردیا جب کہ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیر پورکے مختلف علاقوں میں 300 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جس کے لیے مانیٹرنگ سیل بھی بنایا جائے گا اور ایسے منصوبوں سے امجد صابری اور اویس شاہ اغوا جیسے واقعات نہیں ہوں گے۔

قائم علی شاہ نے بتایا کہ اس منصوبے پر 15 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس کا کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوچکی ہے، حکومت عوام کو تعلیم ، صحت اور بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔