وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اسپیکر سندھ اسمبلی

جو بھی پارٹی کا نامزد امیدوار ہو گا اسے ووٹ دوں گا، آغا سراج درانی


ویب ڈیسک July 28, 2016
جو بھی پارٹی کا نامزد امیدوار ہو گا اسے ووٹ دوں گا، آغا سراج درانی. فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ صوبے کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ ہم لوگ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔ کل سہہ پہر 3 بجے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ کا چناؤ ہوگا اور جو بھی پارٹی کا نامزد امیدوار ہو گا اسے ووٹ دوں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مراد علی شاہ 27 ویں وزیراعلیٰ سندھ کاحلف اٹھائیں گے

دوسری جانب منظور وسان کا کہنا تھا کہ قائم علی شاہ کو ان کے عہدے سے اچانک نہیں بلکہ مکمل اعتماد میں لے کر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے 88 ممبران ہیں، جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا وہ سب کے لئے قابل قبول ہوگا۔