عمران خان اورانوشکا شرما کی نئی فلم کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا

فلم اگلے سال کے اوائل میں سینما گھروں کی زیبت بنے گی۔


ویب ڈیسک December 01, 2012
فلم’’متروکی بجلی کا من ڈولا‘‘ کا ٹائٹل سانگ انوشکا شرما پر عکسبند کیا گیا ہے۔ فوٹو: پبلیسٹی

بالی وڈ اداکارعمران خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم ''متروکی بجلی کا من ڈولا'' کا ٹائٹل سانگ ریلیز کردیا گیا۔

فلم''متروکی بجلی کا من ڈولا'' کا ٹائٹل سانگ سکھوندر سنگھ نے گایا ہے جس پر انوشکا شرما رقص کریں گی۔ جب کہ عمران خان داڑھی کے ساتھ انوکھے اسٹائل میں جلوہ گر ہوں گے۔ کامیڈی سے بھرپور اس فلم کے ہدایتکار وشال بھاردواج ہیں۔ فلم میں پنکج کپور اور شبانہ عظمی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔


فلم اگلے سال کے اوائل میں سینما گھروں کی زیبت بنے گی۔