اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل گیا مسافر محفوظ

پرواز پی کے 450 اسلام آباد سے اسکردو جارہی تھی تاہم ہائیڈرولک سسٹم خراب ہونے کے باعث طیارے کی لینڈنگ کرائی جارہی تھی


ویب ڈیسک August 08, 2016
پی کے 450 اسلام آباد سے اسکردو جارہی تھی طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہونے کے باعث دوبارہ اتارا گیا تھا : فوٹو : فائل

لاہور: بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائن کی پرواز لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گئی تاہم خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 450 اسلام آباد سے اسکردو جارہی تھی کہ طیارے کا ہائیڈرولک سسٹم خراب ہوگیا۔ جس پر پائلٹ پرواز کو اپنی منزل پر لے جانے کے بجائے دوبارہ اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لے آیا جہاں طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر کچی زمین میں چلا گیا۔

واقعے کے بعد رن وے کو ہر قسم کی آمدو رفت کے لیے بند کرکے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جب کہ طیارے میں سوار مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں طیارے کے عملے سمیت کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

 

مقبول خبریں