مادھوری نے مداحوں کے لئے موبائل ایپلیکیشن لانچ کر دی

یہ ایپلیکیشن تمام آئی او ایس ڈیوائسز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔


IANS December 04, 2012
یہ ایپلیکیشن مجھے مداحوں کے قریب رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔،مادھوری ڈکشٹ۔فوٹو: فائل

KARACHI: مادھوری ڈکشٹ نے اپنے کروڑوں مداحوں سے قریب رہنے کے لئے ایک موبائل ایپلیکیشن لانچ کی ہے جو ان کی ویب سائٹ سے منسلک ہے۔

یہ ایپلیکیشن تمام آئی او ایس ڈیوائسز پر باآسانی ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، آئی فون، آئی پیڈ اور آئی پوڈ استعمال کرنے والے افراد اس ایپلیکیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی پسندیدہ اداکارہ سے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں اور ان کی فوٹوز، ویڈیوز بھی شیئر کر سکتے ہیں۔

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایپلیکیشن مجھے میرے مداحوں کے قریب رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ ایپلیکیشن جلد ہی اینڈراؤڈ فونز پر بھی ڈاؤن لوڈ کی جا سکے گی۔

مقبول خبریں