کسان کے بغیر کام کرنے والا خودکار ٹریکٹر تیار

خودکار روبوٹ اپنے سینسرز کے ذریعے رکاوٹیں عبور کرکے اس کی خبر دور بیٹھے کسان کو دیتا ہے


ویب ڈیسک September 05, 2016
خودکار روبوٹ اپنے سینسرز کے ذریعے رکاوٹیں عبور کرکے اس کی خبر دور بیٹھے کسان کو دیتا ہے۔ فوٹو: بشکریہ کیس آئی ایچ کمپنی

KARACHI: زرعی انجینئروں نے دنیا کا جدید ترین خودکار ٹریکٹر تیار کرلیا ہے جسے چلانے کے لیے کسی کسان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہ ٹریکٹر زمین میں بیج بونے اور فصل کاٹنے کے علاوہ دواؤں کا چھڑکاؤ بھی کرسکتا ہے۔ اسے بنانے والی کمپنی نے اسے مستقبل کی زراعت کی اہم مشین قرار دیا ہے۔ ٹریکٹر کو پروگرام بھی کیا جاسکتا ہے اور کسان اسے دور سے بیٹھ کر بھی کنٹرول کرسکتا ہے۔

روبوٹ ٹریکٹر کو کیس آئی ایچ کا نام دیا گیا ہے۔ بوائی اور فصل کی کٹائی کے وقت پوری دنیا میں ماہر کاریگروں کی شدید قلت پیدا ہوجاتی ہے اور یہ ٹریکٹر اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ٹریکٹرزمین پر ہل چلانے، اسپرے، فصل بونے اور کاٹنے کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ یہ ٹیلی میٹری، جی پی ایس نظام سے لیس ہے اور وسیع آپنشز فراہم کرتا ہے۔

اسے ایک موبائل فون اور ٹیبلٹ سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جب کہ اس کا ڈیٹا اور معلومات دیگر کسانوں سے بھی شیئر کی جاسکتی ہیں۔ ٹریکٹر ایک ہی وقت میں زمین نرم کرنے اور بیجنے کا کام کرسکتا ہے۔