کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر کے بعد عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی گرادیا گیا

لیاری میں قائم کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر کو بھی مسمار کردیا گیا۔


ویب ڈیسک September 17, 2016
لیاری میں قائم کالعدم امن کمیٹی کے دفاتر کو بھی مسمار کردیا گیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس/ محمد ثاقب

شہر میں ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کے بعد امن کمیٹی کے دفاتر گرانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا اور اس سلسلے میں کالعدم امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی مسمار کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں غیر قانونی اراضی پر بنے متحدہ قومی موومنٹ کے درجنوں دفاتر گرائے جانے کے بعد لیاری میں امن کمیٹی کے دفاتر بھی گرا دیئے گئے ہیں۔

پولیس، رینجرز اور انکروچمنٹ سیل کی نگرانی میں دفاتر گرائے گئے اور لیاری چیل چوک پرگینگ وارکمانڈراستاد تاجو کا اڈہ بھی گرادیا گیا جب کہ چاکیواڑہ میں واقع امن کمیٹی کے سرغنہ عزیر بلوچ کا فارم ہاؤس بھی مسمار کردیا گیا۔