منی لانڈرنگ کیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کو 5 اکتوبر تک ثبوت جمع کرانے کا حکم

بانی ایم کیوایم ، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے ملنے والی رقم غیر قانونی طوعر پر ملک میں لائی گئی، اسکاٹ لینڈ یارڈ


ویب ڈیسک September 21, 2016
الطاف ٓحسین، سرفراز مرچنٹ اور دیگر کے گھروں سے ملنے والی رقم غیر قانونی طوعر پر ملک میں لائی گئی، اسکاٹ لینڈ یارڈ فوٹو: فائل فوٹو: فائل

برطانوی عدالت نے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو منی لانڈنگ کیس میں ملزمان کے خلاف 5 اکتوبر تک ثبوت جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن کی عدالت میں منی لانڈنگ کیس میں ضبط کی گئی رقم کی واپسی کے لیے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور افتخار حسین کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے چاروں افراد کو طلب کیا تھا۔

سرفراز مرچنٹ کے وکیل کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے گھر سے برآمد رقم میں ان کے موکل کے پیسے بھی شامل ہیں، سرفرازمرچنٹ کے ضبط پیسوں کا منی لانڈرنگ سےتعلق نہیں، اس لئے وہ رقم واپس کی جائے۔

سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پر اسکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیشی افسر اور وکیل نے بتایا کہ ان کے پاس اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ گھروں سے برآمد کی گئی رقم غیر قانونی طریقے سے ملک میں لائی گئی ہے، اس سلسلے میں میں تمام شواہد اور ثبوت اکٹھے کرلیے گئے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب تک فرد جرم کیوں عائد نہیں کی گئی، اسکاٹ لینڈ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے 5 اکتوبر تک ایم کیو ایم کے بانی سمیت تمام ملزموں کو ثبوتوں سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا اور قانون کے مطابق انہیں 27 اکتوبر تک جواب طلب کیا جائے گا۔