بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ

طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکم دے دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا


ویب ڈیسک October 03, 2016
طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکم دے دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا : فوٹو : فائل

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ صحرائی علاقے پوکھران میں گرکر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تصدیق کردی ہے ترجمان بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ جیگوارپوکھران میں گرکر تباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹ نے کود کر جان بچالی اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہے جب کہ طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات کے لئے حکم دے دیا گیا ہے۔