ہائیکورٹ نے اوگرا کو ایل پی جی کمپنیوں ڈیلرز پر چھاپوں سے روک دیا

بیرون ملک سے فون کالز پر ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر پی ٹی اے سے عملدرآمد رپورٹ طلب


Numainda Express December 14, 2012
بیرون ملک سے فون کالز پر ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر پی ٹی اے سے عملدرآمد رپورٹ طلب فوٹو: فائل

لاہورہائیکورٹ نے ایل جی پی کمپنیوں اور دوکانداروں پر چھاپے مارنے کے خلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے اوگرا کو چھاپے مارنے سے روک دیا۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت18دسمبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے بیرون ملک سے آنے والی ٹیلی فون کالز پر عائد ٹیکس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت14جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے پی ٹی اے سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔

20

پی ٹی اے کے وکیل نے جواب داخل کرایا کہ ٹیکس حکومتی پالیسی اور قوانین کے تحت ریونیو بڑھانے کے لیے عائد کیا گیا۔ دریں اثناچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ڈرون حملوں کے خلاف درخواست پر سماعت31جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔