سپریم کورٹ کا جسٹس شوکت صدیقی کو مستقل،جسٹس نورالحق کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 21 دسمبر 2012
صدرجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر من وعن عمل کرنے کے پابند ہیں،جسٹس خلجی عارف حسین، فوٹو فائل

صدرجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر من وعن عمل کرنے کے پابند ہیں،جسٹس خلجی عارف حسین، فوٹو فائل

اسلام آ باد: ججز تقرری کیس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی کو مستقل اورجسٹس نورالحق کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا حکم جاری کردیا۔

جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں 5رکنی بنیچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے  فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ صدرجوڈیشل کمیشن کی سفارشات پر من وعن عمل کرنے کے پابند ہیں، عدالت نے فیصلہ میں کہا ہے کہ دونوں ججوں کو 20 نومبر2012 سے بحال تصور کیا جائے گا ۔

جسٹس خلجی عارف حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس شوکت صدیقی کی ملازمت مستقل کرنے اور جسٹس نور الحق کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔