- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ملک میں ایڈزکے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہونے کا انکشاف
سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں ایچ آئی وی اورایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے.
معاشرے میں “ایڈز”کوعموماً ایک خوفناک بیماری سمجھا جاتا ہے جس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے، عالمی دن منانے کا مقصد عوام میں اس مرض سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے اورسندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ مین حیران کن انکشاف کیا گیا ہے کہ ایڈزکے پاکستان میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض کراچی میں ہیں۔
سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام سے وابستہ ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کے مطابق کراچی سمیت اندرون سندھ رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 10 ہزارسے زائد ہے اور اس تعداد میں سے 7 ہزارسے زائد مریضوں کا تعلق کراچی جیسے بڑے شہرسے ہے جب کہ اس وقت کراچی پہلے، دوسرے نمبرپرلاڑکانہ، تیسرے نمبرپرحیدرآباد، چوتھے نمبرپردادو جب کہ جیکب آباد پانچویں نمبرپرہے۔
ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کا کہنا تھا کہ آج سے 4 سال پہلے تک ایڈزاورایچ آئی وی پازیٹیومریضوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع لاڑکانہ میں تھی لیکن اب کراچی نے لاڑکانہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے مریضوں میں 150 سے زائد بچے، 704 سے زائد خواتین اور 49 خواجہ سرا شامل ہیں۔ ڈاکٹرسلیمان اوڈھو کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اس مرض کو اس اندازمیں لیا جاتا ہے کہ جسے یہ مرض ہو جائے اسے اچھوت سمجھ کر تنہا کردیا جاتا ہے اورمعاشرے کے اس رویے کے باعث اس مرض کے متعدد کیسز رپورٹ ہونے سے رہ جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔