- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
بھارت میں غنڈوں نے زیادتی میں ناکامی پر مسلمان خاتون کے ہونٹ اور زبان کاٹ ڈالے
بنگلورو: دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت، سب سے پرانی ثقافت اور کروڑوں دیویوں کی پوجا کرنے والے ملک کی سرکار ’’میرا بھارت مہان‘‘ کہتی نہیں تھکتی لیکن وہاں صورت حال یہ ہے ہر روز سیکڑوں خواتین اور کم سن بچیاں سڑکوں میں کھلے عام پھرنے والے انسان نما بھیڑیوں کے ہاتھوں اپنی جان گنوادیتی ہیں اور جو مذاحمت کرتی ہیں انہیں کبھی برہنہ سڑکوں پر پھینک دیاجاتا ہے تو کبھی ان کے اعضا تک کاٹ دیئے جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ بنگلور میں پیش آیا ہے جہاں ایک برقع پوش مسلم خاتون کی زبان ان بھیڑیوں نے اس لیے کاٹ ڈالی کہ اس نے ان کے مزموم مقاصد کو پورا نہیں ہونے دیا۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کا دارالحکومت بنگلورو دنیا بھر میں آئی ٹی کے حوالے سے بڑا مقام رکھتا ہے لیکن چونکہ یہ شہر بھی بھارت کا ہی حصہ ہے اس لیے یہاں بھی خواتین کو ہراساں کرکے مردانگی کا ثبوت دینے والے انسان نما بھیڑیوں کی بہتات ہے۔ عورت کا تعلق کسی بھی مذہب، ذات، رنگ یا نسل سے ہو ان بھیڑیوں کے ہاتھوں محفوظ نہیں۔ اگر ان بھیڑیوں کے سامنے مذاحمت کی جائے تو وہ صنف نازک کو بری طرح مسلنے سے بھی نہیں ہچکچاتے۔ ایسا ہی ہوا وہاں کی ایک رہائشی مسلمان خاتون کے ساتھ جو برقع میں کسی کام کی غرض سے گھرسے نکلی تھی لیکن اس بے چاری کو کیا پتہ تھا کہ اس کے ساتھ ایسا ہوجائے گا کہ وہ زندگی بھر نہ بھلا پائے گی۔
اوباشوں نے اسے گھیرا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنانا چاہا اور جب اس باہمت خاتون نے اپنی عصمت بچانے کے لیے مزاحمت کی تو اسے ناصرف تشدد کا نشانہ بنایا گیا بل کہ زمین پر پٹخ کر درندوں کی طرح اس کے زبان اور ہونٹوں کو دانتوں سے کاٹا اور چباڈالا۔ ظلم کی اس پوری واردات میں انسان تو ڈر کے مارے باہر نہ نکلے لیکن کتوں میں شائد تھوڑی سی انسانیت زندہ تھی جنہوں نے یہ صورت حال دیکھ کر بھونکنا شروع کردیا۔ جس پر وہ درندے بھاگ نکلے ورنہ نجانے اس عورت کا کیا ہوتا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خواتین کو جنسی ہراساں کرنے پر اکشے کمار پھٹ پڑے
بھارتی پولیس بھی اسی وقت جاگی جب اس علاقے کے مکینوں نے انہیں فون کرکے صورت حال سے آگاہ کیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوچکا ہے لیکن اب تک کسی ملزم کو نہیں پکڑا گیا۔
واضح رہے کہ بھارت میں سال نو کے موقع پر بھی سیکڑوں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی اور اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر بھارتی فلمی اداکار سلمان خان، عامر خان اور اکشے کمار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ قانون کو سخت کریں اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہوں کیوں کہ ایسے واقعات کے باعث ہمارے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔