بیونس آئرس میں نصب لیونل میسی کے مجسمے کو کسی نے دوٹکڑے کردیا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 11 جنوری 2017
مجسمے کو توڑنا افسوسناک واقعہ ہے دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،سٹی ہال ۔ فوٹو رائیٹرز

مجسمے کو توڑنا افسوسناک واقعہ ہے دوبارہ مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے،سٹی ہال ۔ فوٹو رائیٹرز

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے درالحکومت بیونس آئرس میں نصب فٹبالر لیونل میسی کے مجسمے کو کسی نے دوٹکڑے کردیا۔

دریائے پلیٹ کے کنارے نصب مجسمے کو پیٹ کے اوپر سے توڑا گیا جس سے اس کا اوپر والا حصہ بازو اور سر الگ ہوگیا جب کہ وہاں صرف نچلا دھڑ اور فٹبال باقی رہ گئی۔ سٹی ہال کا کہنا ہے کہ وہ نہ تو اس مجسمے کو توڑنے والے سے آگاہ اور نہ ہی اس کے پس پردہ مقاصد سے واقف ہیں، یہ افسوسناک واقعہ ہے، مجسمے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔