ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار

ویب ڈیسک  جمعرات 12 جنوری 2017

ہلاک ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے، پولیس: فوٹو: فائل

ہلاک ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں ملوث تھے، پولیس: فوٹو: فائل

ملتان: دنیا پور روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جب کہ 3 فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ملتان میں دنیا پورروڈ پررات گئے 5 ڈاکو واردات کرکے فرارہورہے تھے کہ پولیس نے ان کا پیچھا کیا، خود کو پولیس کے گھیرے میں پاکرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک جب کہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو ڈکیتی، راہ زنی ، نقب زنی اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے لوٹا ہوا سامان اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈاکؤوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے جب کہ دیگرساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔