پاکستان کی شکست پر کوچ مکی آرتھر فیلڈروں پر برس پڑے

ویب ڈیسک  اتوار 22 جنوری 2017
بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے،مکی آرتھر ۔  فوٹو:فائل

بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے،مکی آرتھر ۔ فوٹو:فائل

میلبورن: آسٹریلیا سے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں شکست پر کوچ مکی آرتھر کا حوصلہ بھی جواب دے گیا، انھوں نے ناقص فیلڈنگ پرقومی کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

کوچ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم آسٹریلیا جیسی ٹیم کا مقابلہ نہیں کرسکتے جب آپ ان کے پانچ بلے بازوں کو اتنے مواقعے فراہم کریں گے اور یہ بات ناقابل قبول ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بطور ایک کرکٹ ٹیم اپنے لیے جس معیار کا تعین کیا ہے ہم اس پر پورا نہیں اترے۔

کیا آپ اظہر علی کو ون ڈے قومی ٹیم کی کپتانی کا اہل سمجھتے ہیں؟

اس خبر کو بھی پڑھیں :کینگروز نے شاہینوں کے پَرکاٹ دیے

واضح رہے کہ پانچ روزہ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا 3 میچز جیت کر سیریزاپنے نام کرچکا ہے جب کہ چوتھے ون ڈے میں فیلڈروں نے انتہائی ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کیچز ڈراپ کیے جس کی وجہ سے آسٹریلوی کھلاڑیوں نے پاکستان کیخلاف پہاڑ جیسا ہدف کھڑا کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :5 کیچز ڈراپ

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔