حیدرآباد میں لوٹ مار کی وارداتیں شہری نقدی و گاڑیوں سے محروم

شہر کے مختلف علاقوں سے ڈاکو دو کاریں اور موٹر سائیکل چراکر لے گئے۔


Numainda Express January 03, 2013
بداللہ بلیسنگ میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ فوٹو: فائل

کھسانہ موری کے قریب مسلح افراد جیون کے ہاتھ پیر باندھ کر3 ہزار روپے، موٹر سائیکل اور پک اپ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

نسیم نگر تھانے کی حد ودعبداللہ بلیسنگ میں چور، امجد ہالیپوٹہ کے گھر کے تالے توڑ کر تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔علاوہ ازیں قاسم آباد میں جی ایم بی کالونی میں مسلح افراد صدام حسین سے موٹر سائیکل، جی او آر تھانے کی حد وادھواہ سے مسلح افراد وقار سومرو سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

جبکہ چور ٹھنڈی سڑک نیاز اسٹیڈیم کے سامنے سے بھوج راج، لطیف آباد نمبر چھ سے مقبول کی، سول اسپتال کے او پی ڈی کے باہر سے محمد امین کی کاریں، جبکہ لطیف آباد نمبر آٹھ سے داود کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کر لی ہیں لیکن ایک بھی گاڑی برآمد نہیں کی گئی ہے۔