سنی لیون بھی ماہرہ خان کی مداح

ویب ڈیسک  اتوار 5 فروری 2017
ماہرہ خان اور شا ہ رخ خان کی فلم رئیس نے بھارت میں ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔  فوٹو: فائل

ماہرہ خان اور شا ہ رخ خان کی فلم رئیس نے بھارت میں ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے طور پر جانی جانے والی اداکارہ سنی لیون بھی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی مداح نکلیں اور ان کا کہنا ہے کہ فلم رئیس کی ہیروئن بہت ہی بہترین انسان ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم رئیس کے ذریعے بالی ووڈ میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھارت تو نہ جا سکیں تاہم وہ سوشل میڈیا اور وڈیو کالز کے ذریعے فلم کو پروموشن میں مصروف ہیں۔

گزشتہ روز بھی ماہرہ خان ویڈیو کال کے ذریعے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم کی پروموشن کر رہی تھیں جہاں شاہ رخ خان اور فلم میں آئٹم سانگ کرنے والی سنی لیون کے ساتھ رئیس کی پوری ٹیم موجود تھی۔ اس موقع پر سنی لیون کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان بہت ہی میٹھی انسان ہیں اور میں ان کی کامیابی پر بہت خوش ہوں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ماہرہ خان بھی ’’رئیس‘‘ کی تشہیر کاحصہ بن گئیں

ماہرہ سنی لیون کی جانب سے اپنی تعریف سن کر خاموش نہ رہ سکیں اور کہا کہ انہیں بھی سنی لیون کا “بے بی ڈول” گانا بہت پسند ہے، سنی سے جب پہلی بار ملی ان سے خوب باتیں بھی کی تھیں۔ ماہرہ نے کہا کہ سنی لیون بھی بہت اچھی اورخوبصورت انسان ہیں جبکہ فلم “رئیس” میں “لیلا میں لیلا” گانے میں پرفامنس میں وہ جتنی بہتر لگیں اس سے پہلے وہ اتنی اچھی کبھی نہیں لگیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس نے بھارت میں ریلیز کے بعد کھڑکی توڑ بزنس کیا ہے جبکہ پاکستان میں بھی مداحوں کو فلم کی ریلیز کا شدت سے اظہار ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔