سرحد پر سیکیورٹی مشترکہ دشمن کے خلاف بڑھائی، جنرل باجوہ

ویب ڈیسک  پير 20 فروری 2017
آرمی چیف کی سرحد پردہشت گردوں کی آمدورفت روکنےکےلیےفوج کو افغان فورسزکےساتھ موثررابطے رکھنے کی ہدایت،آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف کی سرحد پردہشت گردوں کی آمدورفت روکنےکےلیےفوج کو افغان فورسزکےساتھ موثررابطے رکھنے کی ہدایت،آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: افغانستان نے 85 افغان طالبان کی فہرست پاکستان کے حوالے کردی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے، دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔اجلاس میں آرمی چیف نے فوج کو افغان فورسز کے ساتھ سرحد پرموثر رابطے رکھنے کی ہدایت کی تاکہ سرحد پر دہشت گردوں اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکا جاسکے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک

آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موثر نتائج کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی حالیہ تجویز کا خیرمقدم کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔