عامر خان اور مینی پاکیو میں فائٹ کے امکانات روشن

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2017
عامر خان کے ساتھ فائٹ کا جلد ہی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، مینی پاکیو۔ فوٹو: فائل

عامر خان کے ساتھ فائٹ کا جلد ہی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، مینی پاکیو۔ فوٹو: فائل

منیلا: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائن کے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔

فلپائنی باکسر مینی پاکیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ اگلی فائٹ کیلیے عامر خان کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے، جلد ہی باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامرخان نے فلپائنی باکسرمینی پاکیو سے فائٹ کے لئے آمادگی ظاہرکردی

فلپائن کے ڈبلیو بی او ویلٹر ویٹ چیمپئن نے چند روز قبل اپنے مداحوں سے پوچھا تھا کہ ان کی اگلی فائٹ کس سے ہونی چاہیئے، پول کے لیے مداحوں کو عامر خان، آسٹریلیا کے جیف ہارن، امریکا کے ٹیرنس کرافورڈ یا کیل بروک سے انتخاب کرنا تھا۔ یہ پول بھی اب بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ مینی پاکیو نے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لاس ویگاس میں جیسی ورگاس کو ہراتے ہوئے کامیابی سے رنگ میں واپسی کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔